چین کے خلاف کرنے کو ابھی بہت کچھ ہے:امریکی صدر

چین کے خلاف کرنے کو ابھی بہت کچھ ہے:امریکی صدر
چین کے خلاف کرنے کو ابھی بہت کچھ ہے:امریکی صدر

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی معاشی اور تجارتی پالیسیوں سے چینی معیشت کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ڈونلڈٹر مپ کا کہناتھا کہ معاشی اور تجارتی پالیسیوں سے چینی معیشت کو کافی زیادہ نقصان پہنچا، انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں لوگ بہت عرصے تک بہت اچھی زندگی گزار چکے ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے بعد چین نے بھی جوابی اقدامات کیے تھے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیاسی حوالے سے تناؤ پایا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی