سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے’’آج‘‘ ہوگا

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے’’آج‘‘ ہوگا

دمبولا(یواین پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ’’آج‘‘ ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائیگا۔

Back to Con

مزید : کھیل اور کھلاڑی