26ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ’’آج‘‘ شروع ہوگی

26ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ’’آج‘‘ شروع ہوگی

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 26 ویں قومی کراٹے چیمپیئن شپ ’’آج‘‘ ہفتہ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی۔گذشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد،پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔چیمپیئن شپ دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کمیتے 50، 55، 60، 67، 75، 84 اور پلس 84 کلو گرام، انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔

چی

مپیئن شپ کی اختتامی تقریب 14 اکتوبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی