آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری میں مبتلا

آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن (این این آئی)آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں، اس بیماری کی وجہ سے 32سالہ کھلاڑی کرکٹ سے وقتی طور پر الگ ہوگئے ہیں۔میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ہیسٹنگزنیاپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی بولنگ کرتا ہوں میرے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے میڈیکل ٹیسٹ کرائے تاہم اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی اور یہ پراسرار بن گئی ہے،یہ مرض میرے لیے جان لیوا ہوتا جا رہا ہے۔جان ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ اب مکمل علاج کے بعد ہی کرکٹ کھیل سکوں گا۔جان ہیسٹنگز نے ایک ٹیسٹ ، 29ون ڈے اور 9ٹی ٹوینٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیل چکے ہیں ۔