برطانیہ اور ارجنٹائن کو 2019ء ڈیوس کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا

برطانیہ اور ارجنٹائن کو 2019ء ڈیوس کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا

لندن(اے پی پی) برطانیہ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کو آئندہ برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ نے ستمبر میں ازبکستان کو ہرا کر نئے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت یقینی بنائی تھی لیکن وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کے بعد برطانوی ٹیم اب کوالیفائنگ ایونٹ نہیں کھیلے گی۔ برطانوی ٹیم نے آخری بار 2015ء میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

کوالیفائرز ایونٹ میں اب برطانیہ اور ارجنٹائن کی جگہ آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی