ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ،احمد علی کی شاندار پرفارمنس

ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ،احمد علی کی شاندار پرفارمنس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ٹور سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر تھائی گالفر کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کراچی گالف کلب کے سبز گالف کورس میں سی این ایس چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ بھرپور فارم میں نظر آئے، انہوں نے شاندار پٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے، پانچویں، گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور 14 ہویں ہول پر برڈی اسکور کیں۔16ویں ہول پر احمد علی بیگ ایک شاٹ کے خسارے میں رہے لیکن مجموعی طور پر انہوں نے پہلا روز پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ مکمل کیا۔تھائی لینڈ کے نوم چوک تانتی پوکھاکھل بھی پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے آٹھ برڈیز کھیلیں لیکن سات میں سے تین ہولز پر بوگی کی وجہ سے ان کا اسکور متاثر ہوا۔پاکستان کے ٹاپ گالفر محمد شبیر، بھارت کے ہنی بائی سویا، فلپائنز کے جیمز ریان اور تھائی لینڈ کے پون انکھا پردیت چار انڈر کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی