امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کا نام شامل

امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کا نام شامل

دہلی(آئی این پی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے۔ویرات کوہلی کی آمدنی 24 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ،فوربز کے مطابق ویرات کوہلی بھارت کے وہ واحدکھلاڑی ہیں جو فوربز کی فہرست میں شامل ہیں ۔ویرات کوہلی کا فوربزکی فہرست میں تیراسی نمبر ہے ، اس فہرست میں پہلے نمبر پر 41سالہ کھلاڑی فلو ئڈ میویدر ہیں ان کی آمدنی 285 ملین ڈالرسے تجاوز کرگئی ہے ۔اس فہرست میں111ملین ڈالر کے ساتھ سٹار فٹ بالر میسی دوسرے نمبر اور 108ملین ڈالر کی ملکیت کے ساتھ سٹار فٹ بالر رونالڈو تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی