جنوبی افریقن کرکٹر ویان پارنیل کیپ کوبراز کنٹریکٹ سے محروم

جنوبی افریقن کرکٹر ویان پارنیل کیپ کوبراز کنٹریکٹ سے محروم

جوہانسبرگ(اے پی پی) جنوبی افریقن ڈومیسٹک ٹیم کیپ کوبراز نے فاسٹ باؤلر ویان پارنیل کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔ کوبراز نے پارنیل کے انگلش کاؤنٹی کلب وورسیسٹرشائر کے ساتھ کولپاک معاہدہ کرنے پر معاہدہ ختم کیا۔ کوبراز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل دین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ پارنیل سینئر کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کوبراز کے کامیاب ترین رکن بھی تھے۔ انہوں نے چار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے لیکن فاسٹ باؤلر کے کاؤنٹی کلب وورسیسٹر شائر سے کولپاک معاہدے کے بعد بورڈ اراکین نے باہمی مشاورت سے ان کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی