ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم،جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم،جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی
ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم،جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے،ضمنی انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انتخابی مہم کا گذشتہ شب بارہ بجے ختم ہوا جس کے بعد اب جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔ امیدوار یا سیاسی جماعت کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 124 لاہور سے میدان میں جن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کریں گے۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، ایم کیو ایم مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ بھی ہے۔دو روز قبل الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھی، مجموعی طور پر ستائیس ٹیمیں پینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کریں گی،مانیٹرنگ ٹیمیں آج سے حلقے میں جائے گی اور انتخابی نتائج مکمل ہونے تک حلقے میں موجود رہے گی۔

ضمنی انتخابات سے پہلے مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیں گی جبکہ پولنگ والے دن سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی مانیٹرنگ ٹیمیں لیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں آر ٹی ایس سسٹم کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا بھی جائزہ لیں گی، اس کے علاوہ انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ بھی مانیٹرنگ ٹیمیں لیں گی۔