نیشنل بینک بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ لاہور ،گوجرانوالہ میں شروع

نیشنل بینک بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ لاہور ،گوجرانوالہ میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ لاہور اور گوجرانوالہ میں شروع ہوگیا جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گا،گریڈ ون کے تمام میچز لاہور اور گریڈ ٹو کے تمام میچز گوجرانوالہ میں کھیلے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں سے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گریڈ ون اور گریڈ ٹو سسٹم کو پہلی دفعہ لاگو کیا گیا ہے اور جو ٹیم گریڈ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر آئے گی اس کی تنزلی کر کے گریڈ ٹو میں بھیج دیا جا ئے گا اور گریڈ ٹوکی چیمپئن کو گریڈ ون میں ترقی دے دی جائے گی۔ نیشنل بنک آف پاکستان کے آفیشلز نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کی مد میں مبلغ دس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی