محمد عباس کوٹیسٹ کرکٹ میں 50وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار

محمد عباس کوٹیسٹ کرکٹ میں 50وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آن لائن) نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے،تاہم انکو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اگر عباس آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا یاسر شاہ کا ریکارڈ بھی برابر کر لیتے، یاسر شاہ نے بھی 9 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عباس بھی کینگروز کے خلاف نواں ٹیسٹ کھیل رہے تھے اور اب عباس کو وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔