دوران میچ شائق کی موت، انڈونیشیا کی ٹاپ فٹبال لیگ دو ہفتوں کیلئے معطل

دوران میچ شائق کی موت، انڈونیشیا کی ٹاپ فٹبال لیگ دو ہفتوں کیلئے معطل

جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیا نے دوران میچ شائق کی موت واقع ہونے پر ٹاپ فٹ بال لیگ کو دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا، دوران میچ سٹیڈیم میں موجود ٹیموں کے شائقین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کی وجہ سے ایک شائق کی موت واقع ہو گئی تھی۔ انڈونیشیا کے وزیر کھیل امام ناہراوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شائق کی موت کی وجہ سے لیگا ون فٹ بال لیگ دو ہفتوں تک معطل رہے گی تاہم تحقیقات کے بعد اگر معاملات جلدی حل ہو گئے تو پابندی پہلے بھی اٹھائی جا سکتی ہے۔ لیگا ون فٹ بال لیگ کی اختتامی تاریخ 9 دسمبر 2018 تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھی 16 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ واقع کے اصل حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی