اپل تھرنگا کو ون ڈے کیریئر میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 74 رنز درکار

اپل تھرنگا کو ون ڈے کیریئر میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 74 رنز درکار

دمبولا(اے پی پی) اپل تھرنگا کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 74 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر تھرنگا کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں سری لنکن کھلاڑی بن جائیں گے، تھرنگا نے اب تک 229 میچز میں 6926 رنز بنا رکھے ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا 13975 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی