جمی جیمز میچ فکسنگ کے باعث معطل

جمی جیمز میچ فکسنگ کے باعث معطل

لندن (یواین پی)برطانوی کیوئسٹ جمی جیمز کو میچ فکسنگ الزامات کے باعث معطل کردیا گیا۔ ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق جمی جیمز کو رسمی سماعت کا سامنا کرنا ہوگا اور ان سے اس معاملے پر جواب طلبی کی جائے گی۔ ان پر دوہزار سولہ میں ڈیوڈ جان اور گریم ڈوٹ کے مابین میچ کا نتیجہ فکسڈ کرنے کی پلاننگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی