کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،آئی سی سی کی ٹی10لیگ کی منظوری

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،آئی سی سی کی ٹی10لیگ کی منظوری

لاہور (سپورٹس رپورٹر)دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں کرکٹ کے متوالوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آگئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےT10کرکٹ لیگ کومنظور کرتے ہوئے اس کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ ICCنے اپنے رکن ممبرز کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کریں۔ T10کرکٹ لیگ سیزن 2 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 23نومبر سے 2دسمبر تک کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال اس کی زبردست پذیرائی کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ سیزن پاکستان میں ہزاروں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔2017ایڈیشن 14سے 17دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں کیرالہ کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ملکی اور بین االاقوامی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت ایونٹ کی جان رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں چیئر مین شجیع الملک نے کہا کہ براہ راست آئی سی سی سےT10کی منظوری ہمارے پارٹنرز ، اسٹیک ہولڈرز اور سب سے بڑھ کر کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ، آئی سی سی کی منظوری کے بعد ہمارے کاندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم سال بہ سال اسے فروغ دیں اور دینا بھر میں کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کو مقبول بنائیں افغانستان اسپن کے جادوگر راشد خان( مراٹھا اربینز) ، پاکستان کے اسٹار شاہد آفریدی (پختونز) شعیب ملک (پنجابی لیجنڈز) ، انگلیڈ کے آئین مارگن (بنگال ٹائیگرز)، ڈیرن سیمی ( ناردرن واریرز) اور آسٹریلیا کے شین واٹسن ( کراچینز) پہلے ہی اآئیکون پلیئرز کے طور پر اپنی اپنی ٹیمز سے وابستہ ہو چکے ہیں۔آئی سی سی سے منظور ی کی وجہ سے اس ایونٹ کو مزید پذیرائی ملے گی۔ مزید ٹیمو ں کی شرکت، پہلے سے زیادہ تعداد میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شمولیت سے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ ہو اہے اور ان میں جوش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کرکٹ کا یہ نیا فارمیٹ ایک نئے ابھرتے ہوئے مقبول ٹرینڈ کے ساتھ سامنے آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی