تاپسی پنو کی تامل فلم ’گیم اوور ‘کی پہلی جھلک جاری

تاپسی پنو کی تامل فلم ’گیم اوور ‘کی پہلی جھلک جاری
تاپسی پنو کی تامل فلم ’گیم اوور ‘کی پہلی جھلک جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یواین پی)بالی وڈ اداکار تاپسی پنو کی تامل فلم گیم اوور کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو فلم من مرضیاں کے بعد اب تامل اور تیلگو زبان میں بننے والی فلم گیم اوور میں مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں تاپسی پنو وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے پاؤں پر بینڈیج لگا ہوا ہے جبکہ پس منظر میں فلم کے نام گیم اوور کے اوپر کھوپڑی کا نشان بنا ہوا دکھایا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار اشوین ساراونا ہیں جس کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -