بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان  سے 9افرادہلاک

بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان  سے 9افرادہلاک
بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان  سے 9افرادہلاک

  

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان’’  تتلی ‘‘  کے باعث ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی۔ 

بھارتی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان تتلی نے آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے، تیز رفتار طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ طوفان کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے، ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی