دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی 52 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی جمعرات کو 52 ویں سالگرہ منائی گئی، انہوں نے 1966ء میں شادی کی تھی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار میرے خوابوں کے شہزادے ہیں، میں شادی کی 52 ویں سالگرہ پر لاکھوں مداحوں، دوستوں، اور فیملی کی نیک خواہشات اور محبت کی شکرگزار ہوں۔

مزید : کلچر