بالی ووڈ سٹارگووندا کی نئی فلم ’’ فرائی ڈے‘‘ سنیماؤں کی زینت بن گئی

بالی ووڈ سٹارگووندا کی نئی فلم ’’ فرائی ڈے‘‘ سنیماؤں کی زینت بن گئی

لاہور(فلم رپورٹر)بالی وڈ کے کامیڈی جینئس گووندا نے فلم بینوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہنسی ، مزاح اور قہقہوں سے بھرپور ایک دلچسپ کہانی کے ساتھ پردہ سیمیں پر واپسی کی ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی ’’ فرائی ڈے‘‘ گزشتہ روزدنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستانی سنیماؤں کی زینت بن گئی ۔ ڈائریکٹر ابھیشیک ڈوگرہ کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں گووندا نے تھیٹر کے ایک ایسے معروف فنکار گگن کپور کا مزاحیہ کردار ادا کیا ہے جو شادی کے بعد بھی دوسری حسیناؤں کے عشق میں مبتلا رہتا ہے اور اپنی عاشقی کے چکر میں خود کو ایسی صورتحال میں جکڑ لیتا ہے جہاں اس کی شادی شدہ زندگی اور کیرئیر دونوں داؤ پر لگ جاتے ہیں۔

خوبرہ فنکارہ دی گنگنا سوریاونشی نے فلم میں گووندا کی وفاشعار بیوی جبکہ کامیڈین ورون شرما نے واٹر کمپنی کے ورکراور راجیش شرما نے انسپکٹر کے اہم کردار ادا کئے ہیں جوتینوں مل کرگووندا کواسکی حرکتوں کی سزادلواتے ہیں ۔

’ ’فرائی ڈے‘‘ کا میوزک انکیت تیواری اور ملند گابا نے مل کر ترتیب دیا ہے جو میوزک چارٹس پر پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔

مزید : کلچر