ماں کو پوری دنیا میں خاص مقام حاصل ہے ، سوہا علی خان

ماں کو پوری دنیا میں خاص مقام حاصل ہے ، سوہا علی خان

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ والدین بننا ان کے لئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق اداکارہ سوہا علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ والدین بن جاتے ہیں تو آپ کو اپنے والدین کی قدر وقیمت کا اندازہ ہوتا ہے اور جب وہ ماں بنی تو ان کو ان کو یہ احساس ہوا کہ والدین بننا بہت بڑی نعمت ہے ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ماں ہونا نہ صرف ایک اچھا احساس ہے بلکہ ماں کو پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔

مزید : کلچر