کامیڈین قیصر پیا اور حسنہ بھٹی کی جوڑی ‘‘ہٹ ہو گئی

کامیڈین قیصر پیا اور حسنہ بھٹی کی جوڑی ‘‘ہٹ ہو گئی

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ ’’حسن تیرا جادو میرا میں ‘‘کامیڈین قیصر پیا اور حسنہ بھٹی کی جوڑی ‘‘ہٹ ہوگئی۔ حسنہ بھٹی اور قیصر پیا ان دنوں لاہور کے تماثیل تھیٹر میں پر مشتر کہ پر فارم کر رہے ہیں جہاں دونوں کی جوڑی ہٹ جا رہی ہے اور ان کی پر فارمنس نے ڈرامہ شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے اس حوالے سے حسنہ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیصر پیا جیسے فنکار پاکستانی سٹیج کی جان سمجھے جاتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں قیصر پیا کے ساتھ پر فارم کر رہی ہوں اور مجھے جو پیار ڈرامہ شائقین سے مل رہا ہے وہ میرے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں اور ہمیشہ اپنے ڈرامہ شائقین کی امنگوں کے مطابق ہی پر فارم کروں گی۔

مزید : کلچر