پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہورہا ہے،پنکی

پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہورہا ہے،پنکی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل پنکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے کیونکہ ہر روز کوئی نیا چہرہ ماڈلنگ کیلئے آ رہا ہے اور میری بھی ساری توجہ ماڈلنگ پر مرکوز ہے۔پنکی نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال زیادہ توجہ ماڈلنگ پر دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنے کی بہت سی پیش کش ہوئی ہیں لیکن میں فی الحال ماڈلنگ ہی کروں گی۔

مزید : کلچر