عوام تبدیلی چاہتی ہے اس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،مایا سونو خان

عوام تبدیلی چاہتی ہے اس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،مایا سونو خان

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ شوبز سمیت ہر شعبہ میں صرف وزیر اعظم عمران خان ہی خوشحالی لاسکتے ہیں ملک کو مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پوری قوم نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا ہے موجودہ حکمرانوں کو ایجنڈہ ملک اور قوم کی خدمت نہیں صرف لوٹ مارہے ۔ مایا سونو خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مر تبہ میرے سمیت تمام خواتین تبدیلی کیلئے سڑکوں پر آئی ہے اور عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں جتنے بھی سیاست آئے ہیں سب نے قوم کو نئے وعدوں اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اس لئے عوام تبدیلی چاہتی ہے جس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

ایک سوال کے جواب میں مایا سونو خان نے کہا کہ میں ان دنوں اپنی نجی مصروفیات کے باعث شوبز سے دور ہوں اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

مزید : کلچر