1965کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’’ وطن کا شیدائی‘‘ آج شام 6 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں پیش ہوگا

1965کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’’ وطن کا شیدائی‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر )راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 1965کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’’ وطن کا شیدائی‘‘ بروز ہفتہ، 13اکتوبر، شام 6 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈرامہ ناہید منظور نے لکھا ہے ۔ سپاہی مقبول حسین کو 1965کی جنگ میں ہندوستان کی فوج نے قید کر لیا اور وہ 40سال ہندوستان کے قید خانوں میں تشدد اور صعوبتیں برداشت کرتے رہے مگر انہوں نے ملک کے راز اگلنے سے انکار کر دیا اور بلند آواز میں ’’پاکستان زندہ آباد‘‘ کے نعرے لگاتے رہتے۔ ان کے اس جذبہ حب الوطنی کو ہندوستان کے حکام برداشت نہ کرسکے اور انہوں نے سپاہی مقبول حسین کی زبان بے دردی سے کاٹ دی۔ سپاہی مقبول حسین کو ہندوستان کے حکام نے 2015میں رہا کر دیا اور رہائی کے بعد سپاہی مقبول حسین اپنی یونٹ میں واپس آئے اور یونٹ کمانڈ ر کو سلوٹ کیا اور کاغذ پر پیٹی نمبر 335139لکھا جس سے ان کی شناخت ہوئی ۔

مزید :

کلچر -