ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو ‘صنم بلوچ ماضی کی یادیں تازہ کرتی آبدیدہ

ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو ‘صنم بلوچ ماضی کی یادیں تازہ کرتی آبدیدہ

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صنم بلوچ نے پہلی بار یہ بات تسلیم کی ہے کہ انہیں طلاق ہوچکی ہے۔اس بات کا اظہار صنم بلوچ نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا جہاں وہ ماضی کی یادیں تازہ کرتی ہوئی آبدیدہ ہوگئیں۔یا درہے کہ صنم بلوچ نے اداکار عبداللہ فرحت اللہ سے اکتوبر 2013میں شادی کی تھی لیکن چار سال بعد ان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کی وجہ سے جنوری2018 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی لیکن دونوں نے یہ بات چھپائے رکھی۔اپریل2018میں جب پہلی بار طلا ق کی خبر بریک کی تو صنم بلوچ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پرزور الفاظ میں تردید کی۔ اسی دوران جب بھی ان سے کسی نے اس بارے میں پوچھا تو صنم بلوچ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جبکہ ان کے سابق شوہر عبداللہ فرحت اللہ بھی اچانک منظرعا م سے غائب ہوگئے اور آج تک سامنے نہیں آئے۔

مزید : کلچر