سدرہ اقبال’’ مارننگ شو ‘‘میں روائتی حصارتوڑنے میں کامیاب

سدرہ اقبال’’ مارننگ شو ‘‘میں روائتی حصارتوڑنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف ٹی وی جرنلسٹ سدرہ اقبال نے آج نیوز پر مارننگ شو کی میزبانی کرکے غیر روائتی شو کی بنیاد ڈال دی۔8اکتوبر سے شرو ع ہونے والاشو پیر سے جمعہ کو صبح 9بجے نجی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔سدرہ اقبال ایک پیشہ ور نوجوان صحافی اور معاشرتی ترقی کی کارکن اور ایسی شخصیت ہیں جنھوں نے ذرائع ابلا غ کی حکمت عملی کے ذریعے ہمیشہ منافع بخش اورپیشہ ورانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، وہ اس شعبے میں سال 2005سے ہیں اور کارپوریٹ پاکستان میں ایک آئیکون کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کا پروگرام’’سوال ہے ووٹ کا!،ریڈ ٹاک ود سدرہ اقبال ، باتوں باتوں میں‘‘لوگوں کے درمیان بہت مقبول ہیں۔نوجوان اینکر پرسن سال 2012میں سنگاپور میں ہونے والے بھارت کے شاندار ایوارڈ، IIFAایوارڈز کی میزبانی کرچکی ہیں،سدرہ اقبال نہ صرف قومی بلکہ بہت سے بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں، انہیں 2014میں انڈین ٹیلی ویژن اور یواے ای کی حکومت کی جانب سے گریٹ وومن ایوارڈ برائے جرنیلزم سے بھی نوازہ جاچکا ہے۔

مزید :

کلچر -