حکومت سے فیشن انڈسٹری پر نظر ثانی کیلئیپرُ امیدہوں،مظہر علی

حکومت سے فیشن انڈسٹری پر نظر ثانی کیلئیپرُ امیدہوں،مظہر علی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فیشن ڈیزائنرمظہر علی موجودہ حکومت سے فیشن انڈسٹری پر نظر ثانی کے لیے پرُ امید،مظہر علی نے کہا کہ نئی حکومت کو چاہیے کہ ملکی ترقی کے لیے فیشن انڈسٹری کے ساتھ شوبزانڈسٹری کے تمام شعبہ کے سینئرز پر مشتمل افراد پر ایک کمیٹی بنا کر اس انڈسٹری کی فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ باقی انڈسٹریوں کی طرح اس انڈسٹری سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور شوبز انڈسٹری کے لوگ ذیادہ محنت اور لگن سے ملک و قوم کا نام روشن کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی غریب عوام کے لیے روشنی کی ایک کرن بن کر آئے ہیں عوام کو ان سے امیدیں وابستہ ہیں اور میرا یہ یقین ہے کہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

مزید : کلچر