ایس این جی پی ایل نے 28 سرکاری‘ اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع کر دیئے

ایس این جی پی ایل نے 28 سرکاری‘ اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی ...

لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی جانب سے طویل المدت گیس بل ناہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں متعدد سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دئے ہیں۔ گیس بل نادہندگان کو پہلے نوٹس جاری کئے گئے تاہم اس کے باوجود عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ان28سرکاری/اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر1کروڑ، 68 ہزار، 720روپے واجب الاداء تھے۔

مزید : کامرس