پیپسی رضاکاروں کاکئیر فاونڈیشن کے زیر انتظام سکول کیلئے کمپیوٹر لیب قائم

پیپسی رضاکاروں کاکئیر فاونڈیشن کے زیر انتظام سکول کیلئے کمپیوٹر لیب قائم

لاہور(پ ر)پییپسی کوکی جا نب سے بچیوں کے عالمی دن منایا گیا جس کے تحت کئیر فاونڈیشن زیرانتظام گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول نواب پورہ لاہورمیں طلبات کے لیے کمپیوٹر لیب قائم کر دی۔اس سال بچیوں کے عالمی دن کا مرکزی خیال "With Her: A Skilled GirlForce" رکھا گیا۔ اس لیب سے 250 بچیوں کو کمپیوٹر کی مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔اس اقدام میں پیسپی کو پاکستان کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی کے رضا کاروں حصہ لیا۔اس منصوبے میں حصہ لینے والے رضاکار محمد علی کا کہنا تھا کہ مستقبل کے ہونہارذہنوں کے لیے اس لیب کو قائم کرنے کی سوچ کو عملی جامہ پہنانا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ پائیدار اور طویل مدتی ترقی کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشر ے اور ماحول پر مثبت طور پر اثر انداز ہونا پیپسی کا عزم ہے۔پائیدارترقی کی ٹارگٹس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایسے اقدامات کئے جس سے کہ سال 2025 تک پوری دنیا میں ایک کڑور 25 لاکھ خواتین اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچے۔

مزید : کامرس