750کے بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہو گی

750کے بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہو گی

لاہور(کامرس رپورٹر)750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبر بروز پیر کو لاہور میں ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے

مزید : کامرس