شیل تعمیرکے پانی اور توانائی کے آئیڈیازحقیقت بنانے والوں کیلئے ایوارڈز

شیل تعمیرکے پانی اور توانائی کے آئیڈیازحقیقت بنانے والوں کیلئے ایوارڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) شیل تعمیر کی جانب سے این ای ڈ ی یونیورسٹی، کراچی میں 'تعمیر ڈائس شارک کے عنوان پرطلباء میں کاروباری منصوبے پیش کرنے کا مقابلہ منعقد ہو ا جس کے لیے شیل تعمیر کو این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈائس فاونڈیشن، امریکا ، کاتعاون بھی حاصل تھا۔ اس مقابلے کا مقصد پاکستان کے لیے توانائی پر مبنی پر صاف اور ماحول دوست مستقبل کی تیاری کی غرض سے نوجوان موجدوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔دو روزہ ایونٹ کے دوران ،پاکستان کی آٹھ یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے،35 نوجوان موجدوں نے اپنے منصوبے پیش کیے۔فائنل راؤنڈ میں 15 طلباء نے ، چھ ججوں پر مشتمل پینل کے سامنے اپنی ایجادات پیش کیں۔ پینل میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کے چیئر پرسن ڈاکٹر محمد کامران ممتاز، آئی بی اے کے ہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنجم انجم، سمیڈاکے صوبائی چیف میکش کمار، mrigroup.net کے بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر سروش حیدر، شیل پاکستان لمٹیڈ کے محمد علی شیخ اور شیل پاکستان لمٹیڈ ہی کے دانیال نیر شامل تھے۔پانچ بہترین کاروباری آئیڈیاز کو مقابلے کے ذریعے بنیادی سرمایہ فراہم کیا گیا۔ ان آئیڈیاز کو شیل تعمیر کے تعاون سے تجارتی بنیادو ں پر قابل عمل انٹرپرائزز میں تبدیل کیا جائے گا۔اس موقع پر مہمان خصوصی، شیل پاکستان لمٹیڈ کے ایکسٹرنل ریلیشنز منیجر، حبیب حیدر ،نے کہا:’’آج اس قدر بڑی تعداد میں نوجوان انجنیئروں کو دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے ۔ یہ نوجوان انجنیئرز ملک کو درپیش پانی اور توانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے مدد فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘ مہمان خصوصی نے مزید کہاکہ،’’تعمیر ڈائس شارک مقابلہ انجنیئرنگ کے نوجوان اورروشن ذہنوں ، پیشہ ور افراد اور اساتذہ کو اکھٹا کرنے کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم ہے۔
تاکہ یہ تمام مل کر جدید سولوشنز کو حقیقی اور پائیدار کاروبار کی صورت میں پیش کر سکیں۔‘‘

فائنل مقابلے سے قبل، تعمیر ڈائس شارک کے شرکاء کو ایک روزہ شیل تعمیر ورکشاپ کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی کہ وہ ’فائنل راؤنڈ کے لیے اپنی پریزینٹیشن کس طرح تیار کریں اوراپنے آئیڈاز کو کس طرح پیش کریں۔‘

شیل تعمیر کا بنیاد ی مقصد انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اور نوجوان انٹریپرینیورز کو لازمی کاروباری معلومات تک رسائی اور اعانت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آئیڈیاز کو قابل عمل اور پائیدار کاروبار میں تبدیل کر سکیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں انٹریپرنیورشپ کو فروغ دے کر قومی اقتصادی ترقی میں بھی حصہ لے رہا ہے۔

مزید :

کامرس -