مہنگائی کی شرح میں 6.52فیصد اضافہ ، ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف

مہنگائی کی شرح میں 6.52فیصد اضافہ ، ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف

ملتان(نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے اشیائے خوردونوش و ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اختتام پذیر ہفتیہ 11اکتوبر تک (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

مہنگائی کی شرح میں 6.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کے تقابلی جائزہ کے مطابق 19اشیاء کی قمتوں میں اضافہ اور 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے رپورٹ کے مطابق گیس چارجز،برائیلر مرغی،فارمی انڈے،لہسن،آلو،ویجیٹیبل گھی کھلا،ایل پی جی سلنڈر،سرخ مرچ پسی،پیاز،دال مسور،چاول اری6،گندم،چاول باسمتی،آٹا،گڑ،کوکنگ آئل ٹن،دال کی پلیٹ،چینیاور ویجیٹیبل گھی ٹن کی قیمتوں میں اجافہ ہوا ہے جبکہ ڈبل روٹی،بڑا گوشت،چھوٹا گوشت،تازہ دودھ،دہی ،خشک دودھ،سرسوں کا تیل،نمک،چائے کی پتی،بڑے گوشت کی پلیٹ،چائے کا کپ،سگریٹ،کلاتھ،شرٹنگ،لان، جارجٹ،مردانہ و زنانہ سینڈلز،الیکٹرک چارجز،مٹی کا تیل،جلانے والی لکڑی،الیکٹرک بلب اور انرجی سیور،واشنگ سوپ،ماچس،پٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر