میپکو کا حکم امتناعی ماننے سے انکار،صارفین کا توہین عدالت کی درخواستیں دینے کا فیصلہ

میپکو کا حکم امتناعی ماننے سے انکار،صارفین کا توہین عدالت کی درخواستیں دینے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے بلوں کے حوالے سے حکم امتناعی ماننے (بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

سے انکارکر دیا ہے۔ ریونیو دفاتر نے عدالتی احکامات کے تحت ایک تہائی یا ایک چوتھائی بل بنانے سے یکسر انکار کردیا ہے۔ایکسئین اور سب ڈویژنل آفیسر ( ایس ڈی اوز) نے حکم امتناعی وصول کرنے سے بھی انکارکردیا۔ صارفین سے کہا جارہا ہے کہ میپکو ملتان سرکل میں ایسے کیسوں کے حوالے سے خصوصی لیگل سیل بنایا گیا ہے۔ ڈویژنل اور سب ڈویژنل اور ریونیو دفاترکو حکم امتناعی کے کیسوں کو لینے سے ہی منع کردیا گیا ہے۔ صارفین چیکنگ ٹیموں کے بھاری جرمانوں سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں جبکہ میپکو افسروں نے عدالتی احکامات تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔ صارفین نے جواباً اپنے وکلا سے رجوع کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ وکلا نے عداالتی احکامات تسلیم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکار

مزید : ملتان صفحہ آخر