مینٹی نینس پروگرام،4سے 6گھنٹے بجلی بند،تاجروں،شہریوں کا پارہ ہائی

مینٹی نینس پروگرام،4سے 6گھنٹے بجلی بند،تاجروں،شہریوں کا پارہ ہائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کریش مینٹی نینس پروگرام نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

دیا۔ شہری اور تاجر طبقات شدید پریشانی اورمشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ معمول کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ کریشن منیٹی نینس پروگرام جاری رہنے سے ہر دوسرے روز فیڈرز چار سے چھ گھنٹے بند رہنے لگے ہیں۔ گھریلوامور کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ صارفین کامطالبہ ہے کہ گرڈ اسٹیشنوں پر نئے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب ،کھمبوں اور تاروں کی تبدیلی و تنصیب اور ترقیاتی منصوبے موسم سرما میں مکمل کئے جانے چاہئیں۔کام کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش سے اہداف کا حصول ممکن نہیں رہتا ہے۔ بجلی کی بندش اور ترقیاتی کاموں کا شیڈول صارفین کی مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھ کر ترتیب دینا چاہیے۔

بجلی بند

مزید : ملتان صفحہ آخر