قومی بچت کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں284ارب کی سرمایہ کاری حاصل

قومی بچت کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں284ارب کی سرمایہ کاری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(قومی بچت)کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں284ارب روپے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

کی سیونگز حاصل ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے 30ستمبر تک قومی بچت کی مختلف سکیموں میں284 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے رواں مالی سال2018-19ء کیلئے مجموعی طور پر 963 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور پہلی سہہ ماہی میں 284ارب روپے کی سرمایہ کاری ہونے سے سالانہ ہدف مزید بہتر ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 202ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی اور سہہ ماہی ہدف بھی 154ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔
قومی بچت