’’ تھکی ہاری‘‘ ہیڈ مسٹر یس کی صوفے پر لیٹ کر لمبی فون کالیں

’’ تھکی ہاری‘‘ ہیڈ مسٹر یس کی صوفے پر لیٹ کر لمبی فون کالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں،محسن وال (نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ گرلز ایم سی مڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس نے پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں سکول کے اوقات میں طالبات سے جسمانی مشقت لینے لگی آفس کے صوفہ پر لیٹ کر طالبات سے سکول کے اوقات میں ٹانگیں دبوانا (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

معمول بنا لیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول میاں چنوں کی انچارج ناہید یونس نے پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں سکول میں چھوٹی کلاسز کی طالبات کو اپنے آفس بلا کر ان سے ٹانگیں دبوانے میں مصروف رہتی ہے اس عمل کے دوران انچارج ٹیچر صوفے پر لیٹ کر موبائل فون پر خوش گپیوں میں مصروف رہتی ہے سکول انچارج کے اس عمل کی وجہ سے تمام سکول ٹیچرز اور طالبات بھی تنگ ہیں جنہوں نے تنگ آکر طالبات سے مشقت لینے کی ویڈیو بنا لی ،اس سلسلہ میں جب انچارج ٹیچر ناہید یونس سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے جواب دینے سے انکار کردیا رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر گرلز عقیلہ بیگم نے بتایا کہ اس ٹیچر کے خلاف پہلے بھی شکایات موصول ہوئیں ہیں میں نے اس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
ہیڈ مسٹریس