ماضی میں پنکچر لگواکر کامیاب ہونیوالوں کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے،چوہدری جاوید وڑائچ

ماضی میں پنکچر لگواکر کامیاب ہونیوالوں کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے،چوہدری ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ماضی میں پنکچر لگوا کر کامیاب ہونے والوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے‘ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی‘ نیب بغیر ثبوت کے کسی پر ہاتھ نہیں ڈالتا اس لیے کرپٹ لوگ اس سے خوفزدہ ہیں۔چک100پی میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں میٹنگزکے بعد منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عمران خان کے نئے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہمارا مقابلہ کسی اپوزیشن سے نہیں بلکہ عوام سے کیے ہوئے اُن وعدوں سے ہے جنہیں پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ میں کھیلوں کے گراؤنڈزتباہ کرنے والوں کوعوام منطقی انجام تک پہنچاچکی ‘ انشاء اللہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے پلے گراؤنڈزکے قیام بارے بھی اقدامات اٹھائیں گے‘ بعدازاں چک114پی اورچک145پی کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کی فاتح ٹیم چک145پی اوررنراپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے ‘ اس موقع پرسیدمظفرحسین شاہ المعروف ننھے شاہ‘ احسان الحق جٹ‘ سلمان شاہ‘ آصف گل‘ شکیل کاہلوں‘ عدنان بھٹی‘ ناظم چیمہ وعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جاوید وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر