نجی میڈیکل،ڈینٹل کالجز میں داخلے،شیڈول فائنل

نجی میڈیکل،ڈینٹل کالجز میں داخلے،شیڈول فائنل

ملتان(وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے نجی میڈیکل ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے شیڈول جاری کردیا(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

ہے، داخلہ فارم24اکتوبر سے یکم نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کے لئے آن لائن فارم جمع کر وانے کی غرض سے بنک آف پنجاب کا لنک 24اکتوبر کو صبح 9بجے فعال ہوگا اور یکم نومبرشام 5بجے تک فعال رہے گا، مجموعی شرح تناسب کے لحاظ سے 60فیصد یا زائد نمبرکے حامل امیدواردرخواستیں جمع کراسکیں گے، امیدواراپنی پسند کے میڈیکل یا ڈینٹل کالج کا نام داخلہ فارم میں جمع کرائیں گے، آن لائن فارم جمع کروانے کے بعد امیدواریو ایچ ایس کے ریجنل آفسز راولپنڈی اور فیصل آباد کیمپس میں مینوئل طریقے سے فارم جمع کرائیں گے، اوپن میرٹ پر فیس ساڑھے9لاکھ روپے سالانہ ہوگی، جس میں سالانہ ٹیوشن، یونیورسٹی امتحانی فیس، ٹیکسز، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ فیس وغیرہ شامل نہیں ہے،فارن اور سیلف فنانس کی سالانہ فیس 18ہزار رجبکہ داخلہ فیس 50ہزار روپے ہوگی۔

شیڈول

مزید : ملتان صفحہ آخر