ریٹائرڈ واپڈا اہلکار کے اکاؤنٹ سے بذریعہ اے ٹی ایم ایک لاکھ روپے چوری

ریٹائرڈ واپڈا اہلکار کے اکاؤنٹ سے بذریعہ اے ٹی ایم ایک لاکھ روپے چوری

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورکے ریٹائرڈ واپڈا ملازم حاجی محمد افضل فریدی کیساتھ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ،اے ٹی ایم کے(بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

ذریعے حبیب بینک اسلامیہ یونیورسٹی برانچ بہاولپورسے کسی نامعلوم شخص نے مختلف اوقات میں تقریباََ ایک لاکھ روپے نکال لیے ۔ تفصیل کے مطابق حاجی افضل فریدی کچھ عرصہ سے بیمار تھے اس دوران ان کے پاؤں کا اپریشن بھی ہواجس کی وجہ سے وہ اپنی ضرورت کے تحت پیسے نکلوانے بینک نا جاسکے تاہم گذشتہ روز جب وہ بینک گئے تو ان کے اے ٹی ایم کارڈ نے جواب دیدیا کہ اکاؤنٹ خالی ہے انہوں نے بینک کے متعلقہ افراد سے بات کی تو انہوں نے اشک شوئی کی بجائے صاف جواب دے دیا کہ اس عمل سے لاعلم ہیں جس شخص نے پیسے نکلوائے اس نے بینک میں لائٹ نہ ہونے کا فائدہ اُٹھایا سی سی ٹی وی کیمرہ میں اس کی تصویر نا مکمل اور دھندلی ہے۔حاجی افضل فریدی کا کہنا ہے کہ حبیب بینک ایک معروف ادار ہ ہے اگر اس میں بھی فراڈ ہونے لگے تو کون اس بینک پر اعتماد کریگا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کی رقم کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر وہ متعلقہ افراد پر مقدمہ درج کرائیں گے ۔

اے ٹی ایم،چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر