موسم بدلتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں کی لوٹ مار

موسم بدلتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں کی لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کچا کھوہ(نمائندہ پاکستان) موسم بدلتے ہی خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سارا سال گاہکوں کے منتظر دکاندار(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

اتنے سیانے ہیں کہ سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔عام آدمی کا گلا قیمت سنتے ہی خشک ہوجاتا ہے۔ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹوں میں خشک میوہ جات کی بہار آگئی۔ سردیوں کی سوغات سے دکانوں کی رونق بڑھی تو شہری بھی خریداری کیلے مارکیٹوں میں نکل آئے۔گاہکوں میں کوئی پستہ بادام کے بھاؤ تاؤ کرنے میں مصروف تو کوئی دکانداروں کے نرخوں پر نالاں نظر آئے۔ دکانداروں نے بھی گاہکوں کے رویے دیکھ کر چپ سادھ لی تو کچھ دکاندار مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیئے۔ شہریوں نے بھی مہنگائی کا توڑ نکالا اونچی دکانوں کی بجائے ریڑھی والوں سے خریداری کو ترجیح دی۔خشک میوہ جات کی آسمان کو چھوتی قیمتیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سردیاں کچا کھوہ کے شہریوں کو مونگ پھلی، پستے اور چلغوزوں کودیکھ کر ہی گزارنی پڑیں گی سرد موسم شروع ہوتے ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، خشک میوہ جات کتنے بھی مہنگے ہوں، شوقین اور خوش خوراک لوگ ان کا مزا چکھتے ضرور ہیں تاہم آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ آخر کم آمدنی والا شخص اسے کیسے خریدے گا۔
خشک میوے