ملتان میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

ملتان میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

ملتان (وقائع نگار)ملتان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

کا مال پرایا ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق قطب پور کے علاقہ ٹمبر مارکیٹ سے نادر کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا‘کینٹ کے علاقہ اورنگزیب روڈ سے گھریلو ملازمہ سمیرا بی بی نے دیگر 3ساتھیوں کے ہمراہ عاصم کے گھر سے طلائی زیورات‘قیمتی گھڑی چوری کرلی ارسلان کے گھر سے ایک لاکھ مالیتی 6طوطے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے سمیجہ آباد نمبر1کے رئیس علی کی دکان سے 2تولے سونا اور95تولے چاندی ‘قیصر آباد کے رہائشی شہزاد رسول کا گھر کے باہر کھڑا رکشہ‘شاہ رکن عالم کے تنزیل الرحمن‘مدثر‘ محمد حسین‘انوار الحق‘شہزاد‘برہان اور ثمن کے مقامی پارک سے موبائل چوری ہوگئے سیتل ماڑی کے علاقہ این ایل سی بائی پاس کے قریب سے 3افراد نے حسن کا موٹرسائیکل چھین لیا‘ لطف آباد بوسن روڈ سے شاہد کی کلینک کے باہر کھڑی سوزوکی بولان گاڑی چوری ہوگئی نواب پور سے معظم کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی‘ طلائی زیورات مالیتی15لاکھ روپے چوری ہوگئے چوک پاک گیٹ کے نزدیک اخلاق احمد کی دکان سے نقدی و قیمتی ادویات چوری ہوگئیں زکریا ٹاؤن کے محمد خان سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل‘ موبائل‘ نقدی چھین لی 18کسی وہاڑی روڈ کے سلییم کے گھر سے طلائی زیورات‘نقدی و دیگر سامان‘ چک نمبر4فیض کے اظہر خان کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی‘ قادر پورراں کے ہمایوں کا کلینک کے باہر کھڑا موٹرسائیکل‘ٹاٹے پور کے منور کے گھر سے نقدی و 4موبائلز‘ چاہ کلانوالی کے خالد کی گاڑی سے قیمتی ایل سی ڈی‘ بدھلہ سنت کے خبیب الرحمن کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہوگئے کوٹ گجراں کے زاہد کا موٹرسائیکل ‘موبائل اور نقدی نامعلوم مسلح افراد نے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر