انسداد خسرہ مہم ، ٹیموں کی مانیٹرنگ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا : محمود حنیف پتافی

انسداد خسرہ مہم ، ٹیموں کی مانیٹرنگ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا : محمود حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں انسداد خسرہ مہم 15اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں چھ ماہ سے سات سال تک کے چھ لاکھ دس ہزار 109 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے . مہم سے متعلق آگاہی کیلئے ضلع کونسل(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

ہال میں سیمینار او رواک کا انعقاد کیاگیا. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاکہ موجودہ حکومت پنجاب شعبہ صحت بالخصوص ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دے رہی ہے . انسداد خسرہ مہم کے دوران ہر بچہ کو حفاظتی انجکشن لگایا جائے. ٹیمو ں کی کڑی مانیٹرنگ کے ساتھ باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا . ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو صحت مندبنانے کیلئے خسرہ سمیت دیگر مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے جس کیلئے محکمہ صحت کو خصوصی کردار ادا کرنے کی ضرور ت ہے . ڈ ائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر تک جاری رہنے والی مہم میں ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی انجکشن لگانے کیلئے 436ٹیموں پر مشتمل 1750افرادی قوت کام کرے گی جس کیلئے 366فیلڈ اور 70فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مہم کے دوران ہر بچے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا. سیمینار سے قاری جمال عبدالناصر ، محبوب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا. دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی کی زیرقیادت آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن ، ڈائریکٹر ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈاکٹر شعیب الرحمن ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈاکٹر عابد حسین ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، ایل ایچ ڈبلیوز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے. قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد خسرہ مہم کی تیاری کا جائزہ لیا۔
انسداد خسرہ مہم