میلسی : غیر قانونی ہاؤنگ سکیموں کی ریس ، مافیا مالا مال ، شہری کنگال

میلسی : غیر قانونی ہاؤنگ سکیموں کی ریس ، مافیا مالا مال ، شہری کنگال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)میلسی شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی بھر مار ہو گئی لینڈ مافیا ،غریب شہریوں سے ان کی جمع پونجی دھڑلے سے لوٹنے میں مصروف ہے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

تفصیل کیمطابق میلسی شہر اور مضافات غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور ٹاؤنز کی بھر مار ہو چکی ہے لینڈ مافیا کے ارکان نے سرکاری اداروں کے افسران سے ملی بھگت کرتے ہوئے محض فائل جمع کروانے کے بعد غیر قانونی طور پر تشہیر اور زرعی اراضی کو سکنی بناتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ذمہ دار ادارے ان افراد کیخلاف کاروائی کی بجائے محض خانہ پوری کرنے میں مصروف ہیں حال ہی میں ضلع کونسل وہاڑی نے اپنے ایک اشتہار کے ذریعے صرف تحصیل میلسی کی 58 میں سے صرف 11 ہاؤسنگ کالونیوں کو منظور شدہ جبکہ 47 ٹاؤنز جن میں سائیفن روڈ کا میاں باسط ٹاؤن، مفید گولڈن لینڈ سب ڈویژن، بخاری لینڈ سب ڈویژن، تنویر لینڈ سب ڈویژن ، اکبر لینڈ فاطمہ پراپرٹی، کرمپور کی النورسٹی ، ٹبہ سلطانپور کی القمر ہاؤسنگ کالونی، غوثیہ لینڈ ، چوک میتلا کی چائنہ کالونی، 158WB کی المدینہ لینڈ، مترو روڈ ٹبہ سلطانپور کی اقبال کالونی، حسنات سٹی ہاؤسنگ سکیم، اڈہ ترگڑھ کی مقصود لینڈ، 102WB کی ماڈل ٹاؤن، موضع نعمت علی کا جوئیہ ٹاؤن، جلہ جیم کا فاطمہ ٹاؤن، میرانپور کا اعوان ٹاؤن، ڈاکٹر سیف اللہ ٹاؤن، اسلم ٹاؤن، 173WB کا زبیر ٹاؤن، 202 کا عطیہ ٹاؤن، ارشد علی گجر ٹاؤن، چک لنگاہ کا حمزہ ٹاؤن، کرمپور کی الیوسف مارکیٹ، 205کا امان گلشن ٹاؤن، 211WB کا ابراہیم ٹاؤن، کوٹ قاضی کا رانا اعظم ٹاؤن، میتلا چوک کی الخیر مارکیٹ، کوٹ کورائی کا لکھن ٹاؤن، موضع زور کوٹ کی ڈریم لینڈ کمرشل مارکیٹ، مراد پور کا شہزاد نگر ٹاؤن، دوکوٹہ کا مہر ٹاؤن اسی طر ح بخاری ٹاؤن سردار پور جھنڈیر روڈ ، بخاری ٹاؤن سائیفن روڈ میلسی، بخاری ٹاؤن عمر کھچی، میلسی شہر کا موج کینال ویو، عالیان گارڈن ، الخیر ٹاؤن، الفضل ہاؤسنگ سکیم، احمد یار ٹاؤن فدہ، قاری شریف ٹاؤن فدہ، احمد گارڈن فدہ، عالیان گارڈن فیز 2جلہ روڈ، شہزاد موج ٹاؤن ارائیں، شہزاد ٹاؤن ملک واہن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ ان ٹاؤنز میں رہائشی پلاٹس نہ خریدے جائیں تا ہم یہ صرف ایک نمائشی کاروائی ہے ان ٹاؤنز کے مالکان غیر قانونی طورپر دھڑا دھڑ زرعی اراضی کو سکنی اور کمرشل اراضی بنا کر کروڑوں روپے بٹور نے میں مصروف ہیں اور سب رجسٹرار میلسی ان غیر قانونی ٹاؤنز کی غیر قانونی رجسٹریاں بھاری نذرانوں کے عوض دھڑا دھڑ پاس کر رہے ہیں میلسی کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کونسل کی جانب سے غیر قانونی قرار دی جانیوالی ان بوگس ہاؤسنگ سکیموں کی فوری طور پر رجسٹریاں روکنے کے احکامات جاری کریں تا کہ عوام کو لٹنے سے بچایا جا سکے ۔