منظور شدہ لوڈ سے زائد استعمال ، وزارت توانائی کا نوٹس،فوری کارروائی کا فیصلہ

منظور شدہ لوڈ سے زائد استعمال ، وزارت توانائی کا نوٹس،فوری کارروائی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزارت توانائی ( پاور ڈویژن)نے تجارتی و صنعتی صارفین کے منظور شدہ لوڈ سے زائد استعمال کا نوٹس لے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

لیا ۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو تجارتی وصنعتی صارفین کے موجودہ لوڈ کی چیکنگ کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کو مسلسل رپورٹس موصول ہورہی تھیں کہ تجارتی وصنعتی صارفین نے کم لوڈ ظاہر کرکے کنکشن حاصل کئے ہیں جبکہ ان کا موجودہ استعمال کیا جانیوالا لوڈ بہت زیادہ ہے۔ جس سے نہ صرف بجلی کی کمپنیوں کو ریونیو نقصانات ہو رہے ہیں بلکہ سسٹم بھی دباؤ کا شکار ہے۔ بجلی کمپنیاں ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر