پی پی 222،کل ضمنی الیکشن،تین امیدوار آمنے سامنے،کانٹے دار مقابلہ متوقع
شجا ع آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ 222 ضمنی الیکشن جوڑ توڑ تیز ہوگیا،تینوں امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متواقع ہے تحصیل جلالپور پیروالا کی یونین کونسلوں میں کہیں تو سہیل(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
نون تو کہیں قاسم عباس لنگاہ تو کہیں شازیہ عباس کھاکھی مقابلہ کرتی نظر آ رہی ہیں اسی طرح شجاع آباد کی یونین کونسلوں میں مقابلہ شازیہ عباس کھاکھی اور رانا سہیل نون کے مابین ہو گا ان تینوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے تحریک انصاف کے امیدوار رانا سہیل احمد نون کی الیکشن مہم ان کے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون چلائے ہوئے ہیں جبکہ شازیہ عباس کھاکھی کی الیکشن مہم سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون، اور سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت علی خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی بھی شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کر رہے ہیں اسی طرح آزاد امیدوار قاسم عبا س خان لنگاہ کی حمایت سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری، سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ،مہدی عباس کر رہے ہیں اس حلقہ میں ملک غلام عباس کھاکھی کی وفات پر عوامی ہمدردی کا ووٹ شازیہ عباس کھاکھی کو مل سکتا ہے اور خاص طور پر شازیہ عباس کھاکھی خواتین ووٹروں میں مکمل طور پر ہمدردیاں سمیٹے ہوئے ہیں یہ کس حد تک ہمددردی کا ووٹ لے سکتی ہیں اس کا فیصلہ کل چودہ اکتوبر کو عوام نے کرنا ہے بحر حال اس حلقہ میں خواتین کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے جس کا فیصلہ عوام کل کرے گی ۔
کل الیکشن