الیکشن ٹربیونل کا7ممبران اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریوں پر فریقین کو طلبی کیلئے نوٹس

الیکشن ٹربیونل کا7ممبران اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریوں پر فریقین کو طلبی ...

ملتان(وقائع نگار)الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ ملتان بینچ نے7 ممبران (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

اسمبلی کے خلاف انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن اورمذکورہ ممبران اسمبلی کو23 اکتوبرکوپیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں قومی حلقہ این اے157 ملتان سے پی پی پی پی کے ناکام امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی،صوبائی حلقہ 212 ملتان سے ن لیگ کے ناکام امیدوارمیاں شہزاد مقبول بھٹہ نے پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی محمدسلیم اختر،صوبائی حلقہ 220 شجاع آباد سیپی پی پی پی کیمیاں کامران عبداللہ نیپی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ ،صوبائی حلقہ 223 ملتان سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوارمحمداکرم کنہوں نین لیگ کی ممبرصوبائی اسمبلی نغمہ مشتاق لانگ ،ممبرصوبائی حلقہ 208 خانیوال سیناکام امیدوارجمشیدحیات نے ممبر صوبائی اسمبلی بابرحسین عابد،صوبائی حلقہ 225 لودھراں سیطاہرحسین نے ممبرصوبائی اسمبلی پیرزادہ محمدجہانگیربھٹہ،صوبائی حلقہ 232 وہاڑی سے ناکام امیدواربلال اکبربھٹی نیممبرصوبائی اسمبلی محمداعجاز حسین کے خلاف انتخابی عذرداریاں دائرکی تھیں جن میں دھاندلی اوردوبارہ گنتی نہیں کر نے سمیت دیگراعتراضات کی بناء پرمذکورہ ممبران اسمبلی کونااہل قراردیکردوبارہ انتخابات کرنیکی استدعاکی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر