تبدیلی کا دعوی افلاپ ، اپوزیشن حکومت کو ہنی مون پیریڈ دینا چاہتیٍ ہے : نوابزادہ افتخار

تبدیلی کا دعوی افلاپ ، اپوزیشن حکومت کو ہنی مون پیریڈ دینا چاہتیٍ ہے : ...

مظفرگڑھ ( نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے ڈویڑنل صدر و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کلب(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

خانگڑھ کے پروگرام "میٹ دی پریس " میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود تذبذب کا شکار ہے اور ان 55 دنوں میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔اپوزیشن حکومت کو ہنی مون ٹائم دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ یہ تادیر نہیں ٹھہر سکیں گے۔انہوں نے کہا وزیراعظم کو خود یقین نہیں آ رہا کہ وہ واقعی میں وزیراعظم بن چکے ہیں حکومت کے لئے احکامات کہیں اور سے آ رہے ہیں۔ان کے پاس مضبوط ٹیم نہیں ہے اور ناتجربہ کاری کے نتائج سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے انتشار کی باتیں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سی این جی کی قیمتیں پیٹرول سے بڑھ گئی ہیں اور حکومت جن شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہی ہے اس میں بجلی ' گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے دار کس تبدیلی کی طرف جارہے ہیں کہ اب عوام خود پرانے پاکستان کو ڈھونڈھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 'آصف زرداری کی یہ سیاسی بصیرت ہے کہ وہ ان حالات میں عوام کی بات موثر انداز سے ہرفورم پر اٹھا رہے ہیں اس موقع پیپلزپارٹی کے سینئرعہدیدار سردار عاشق خان بلوچ 'سنئیر سیاسی راہنما راناامجدعلی امجد ایڈووکیٹ ' ملک عبدالرزاق جھانب'صدر ملک رضوان الرحمٰن ' جنرل سیکرٹری پریس کلب مہرراشدنصیرسیال ' ملک نذیرسندیلہ 'عرفان اللہ خان' سمیت دیگر صحافی موجود تھے ۔

نوابزادہ افتخار

مزید : ملتان صفحہ آخر