اراضی ریکارڈ سنٹر پل باگڑ کانوٹیفکیشن،رواں ماہ کام شروع ہونیکا امکان،اہل علاقہ کی خدمت اولین ترجیح،ڈاکٹر خاور علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اراضی ریکارڈ سنٹر پل باگڑ کانوٹیفکیشن،رواں ماہ کام شروع ہونیکا امکان،اہل ...

حویلی کورنگا (نمائندہ پاکستان )اراضی ریکارڈ لینڈ سنٹر پل باگڑ کا نوٹیفیکیشن جاری(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

رواں ماہ کام شروع کر دیا جائے گا تفصیل کے مطابق اراضی ریکارڈ لینڈ سنٹر پل باگڑ 4قانونگوئی پر مشتمل ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ایم این اے سید فخرامام شاہ اور ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کرینگے۔سید گروپ نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا۔ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ اہل علاقہ اور حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ماضی کی طرح آس دور میں بھی عوام کے مسائل بھر پور انداز میں حل کرینگے آپ نے بتایا کہ پل باگڑ اراضی ریکارڈ لینڈ سنٹر سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات میں غیر یقینی کمی واقع ہو گی۔عوام گذشتہ 15 سال سے مسائل کا شکار ہے۔سید گروپ کے لوگوں سے امتیازی سلوک کیا گیا عوام کی خدمت بلا تفریق کرینگے ۔

ریکارڈ سنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر