ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن شکایت، درخواست نیب کو ارسال

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن شکایت، درخواست نیب کو ارسال

ملتان(وقائع نگار)انجمن تاجران شالیمار کالونی کے صدر نے نیب ملتان کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کرپشن کی شکایت پر ایک اور (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

درخواست دے دی ہے۔کہ موجودہ ایم ڈی انوارالحق۔سابق ایم ڈیز شہریار خان اور عمران نور۔ اور ایم ڈبلیو کے افسران رانا نثار۔عامر مقبول۔ عثمان خورشید۔ فہیم لودھی ۔سجاد بھٹہ ودیگر نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں مشینری ٹائروں، ہاتھ والی ریڑھیوں۔ موٹرسائیکل رکشوں کی خریداری میں کرپشن کی ہے۔اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے پرزے چوری کرنے اور فیولنگ میں بھی کرپشن کی ہے۔واضح رہے ملک منیر کی جانب سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے خلاف پہلے بھی 92 کروڑ کرپشن کی درخواست پر انکوائری کی جارہی ہے۔

کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر