پی پی 292پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن سے لاتعلق ، جیالوکو ‘‘فری ہینڈ ‘‘

پی پی 292پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن سے لاتعلق ، جیالوکو ‘‘فری ہینڈ ‘‘

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) ضمنی الیکشن پی پی 292چوٹی میں پیپلز پارٹی نے کسی اُمیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ضمنی الیکشن 2018ء کے الیکشن کی طرح شفاف نہیں ہونگے ۔پیپلز پارٹی شفاف طریقے سے الیکشن چاہتی تھی ۔پی پی 292چوٹی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں سابق(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری اور سابق ضلع ناظم سردار مقصود خان لغاری مدمقابل ہیں ۔پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کسی بھی اُمیدوار کی حمایت کے اعلان میں حقیقت نہیں۔پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی مراد خان کھتران ،تحصیل صدر کوٹ چھٹہ ڈاکٹر مرتضیٰ ،جنرل سیکرٹری سید وزیر علی احمد نقوی ،سٹی صدر پی پی محمد طاہر عباس المعروف باباطاہر شاہ نے پی پی ضلعی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی 292میں کسی بھی اُمیدوار کی حمایت نہیں کررہی ہے اور نہ ہی یہاں اپنا اُمیدوارکھڑا کیاہے۔ضمنی الیکشن کا انعقاد بھی شفاف طریقے سے نہیں ہورہا۔ادھر الیکشن سے قبل جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔

فری ہینڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر